پاکستانی امریکن عدیل منگی کے امریکا کا پہلا مسلم جج بننے میں نئی مشکل درپیش

0 85

نیواڈا کی ڈیموکریٹ سینیٹر جیکی روزن نے عدیل منگی کی مخالفت میں ووٹ دینے کا اعلان کردیا ہے، دو ڈیموکریٹ سینیٹرز پہلے ہی عدیل منگی کی توثیق کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔

امریکی صدر بائیڈن نے پاکستانی امریکن نامور وکیل عدیل منگی کو تھرڈ اپیلز کورٹ کا جج نامزد کیا تھا۔

ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں کی برتری حاصل ہے تاہم ڈیموکریٹ سینیٹر کیتھرین کورٹیز ماستو اور ڈیموکریٹک سینیٹر جو منچین نے عدیل منگی کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کردیا تھا

دوسری جانب ریپبلکن سینیٹرز نے پہلے ہی عدیل منگی کی مخالفت کا اعلان کردیا تھا اس لیے سینیٹ سے عدیل منگی کی توثیق انتہائی مشکل ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.