صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی جنگ بندی قرارداد کو ہوا میں اڑا دیا، غزہ پر حملے جاری

0 105

صیہونی حکومت نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد پاس ہونے کے باوجود حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صیہونی فوج کے طیاروں نے رات گئے الشفا اسپتال کے پاس ایک گھر پر بمباری کے جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے، صیہونی فوج نے نصر کے قریب بھی حملے کیے جن میں شہادتوں کی اطلاع ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ روز ہی غزہ میں فوری جنگ بندی کے حق میں قرار داد پاس کی تھی، سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی تھی جبکہ امریکا نے جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

بعد ازاں صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت روکنے سے انکار کرتے ہوئے حماس کے خلاف مزید کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی وزیر دفاع نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت روکنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو بتادیں گے کہ صیہونی حکومت حماس کے خلاف ہر جگہ کارروائی کرے گا۔

صیہونی حکومت کے وزیر دفاع نے کہا کہ صیہونی یرغمالیوں کی واپسی تک غزہ جنگ روکنے کی اخلاقی ذمے داری ہم پر نہیں،حماس کے خلاف اس جگہ بھی کارروائی کریں گے جہاں اب تک نہیں کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.