جنوبی کوریا میں حکومتی مجوزہ اصلاحات کیخلاف جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج شدت اختیارکر گیا

0 146

جنوبی کوریا میں حکومتی مجوزہ اصلاحات کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔

جونیئر ڈاکٹر میڈیکل اسکول کے داخلوں میں نمایاں اضافہ کرنے کی حکومتی تجاویز کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں 20 فروری سے تقریباً 9 ہزارجونیئر ڈاکٹر ملازمت چھوڑ چکے ہیں،جس کے باعث اہم آپریشن رکے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے واک آؤٹ کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیرصحت کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی،ڈاکٹروں کی کم تعداد کے پیش نظر اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومتی الٹی میٹم کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

دوسری جانب جونیئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تبدیلیوں سے شعبہ صحت میں خدمات کی فراہمی،تعلیم کے معیار کو نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے جنرل اسپتال ایمرجنسی آپریشنز اور سرجریز کے لیے ٹرینی ڈاکٹرز پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.