صیہونی حکومت سے بات چیت کے ساتھ جنگ کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں: اسماعیل ہنیہ

0 172

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نےکہا ہےکہ صیہونی حکومت سے بات چیت میں نرمی کے ساتھ جنگ کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں۔

ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت سے بات چیت میں نرمی صرف فلسطینیوں کی جانوں کی خاطر ہے، حماس فلسطینیوں کے دفاع کے لیے بھی پوری طرح تیار ہے۔

اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا اور پڑوسی ممالک کی ذمہ داری ہےکہ وہ شمالی غزہ میں قحط کی صیہونی سازش روکیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ مغربی کنارے، بیت المقدس کے فلسطینی یکم رمضان کو مسجد اقصیٰ کی طرف مارچ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ کا محاصرہ غزہ کے محاصرے کی طرح ناقابل قبول ہے، غزہ کی حمایت کرنے والی مزاحمتی قوتیں الاقصیٰ کے لیے بھی اپنی جنگ تیز کریں۔

دوسری جانب صیہونی فوج کی غزہ کے علاقے دیر البلح میں صبح سےگولہ باری جاری ہے، ناصر اسپتال پر شیلنگ کے باعث اسپتال کو ایندھن اور طبی سامان کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔

بمباری کے بعد قحط کے ذریعے فلسطینیوں کی نسل کشی کی صیہونی سازش پر اقوام متحدہ کےحکام کا کہنا ہےکہ 6 لاکھ فلسطینی قحط کے دہانے پر ہیں۔

30 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد صیہونی فوج کا کہنا ہےکہ ہم غزہ کے لوگوں سے نہیں حماس سے لڑ رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.