رفح پر حملہ ضرور ہوگا،صیہونی وزیر خارجہ

0 120

صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ رفح پر حملے کو کوئی نہیں روک سکتا۔

بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے رفح شہر پر زمینی حملہ نہ کرنے کے دباؤ سے متعلق سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے گزشتہ شب ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں رفح شہر پر زمینی حملے کے لیے صیہونی حکومت کے منصوبے پر تاکید کی۔

رفح پر حملہ نہ کرنے کے لیے نیتن یاہو کی کابینہ پر امریکی دباؤ کے حوالے سے اسرائیل کے چینل 14 کے میزبان کے سوال کے جواب میں، انھوں نے دعویٰ کیا کہ رفح میں داخلے کو کوئی نہیں روک سکتا۔

یتن یاہو کی حکومت لڑائی نہیں روکے گی کیونکہ وہ غزہ میں حماس کی بقا کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

امریکا کی جانب سے رفح شہر پر حملے کی مخالفت کا یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب امریکی سینیٹ نے گزشتہ ہفتے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر کے امدادی بل کو منظوری دی تھی اور اس سے قبل کی امدادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جنگ کے بعد غزہ کی انتظامیہ میں فلسطینی اتھارٹی کے کردار کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں یسرائیل کاٹز نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کبھی بھی غزہ میں سویلین حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

غاصب حکومت کی جانب سے رفح پر حملے کا اصرار ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب دنیا کے بیشتر ممالک اس منصوبے پر عمل درآمد نہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.