طالبان حکومت کوتسلیم کرنے سے متعلق روس کا سرکاری موقف سامنے آ گیا

0 156

روس نے کہا ہے کہ طالبان حکومت جب تک ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل پر مبنی اپنے وعدے پر عمل نہيں کرے گی ، ماسکو اسے سرکاری طور پر تسلیم نہيں کرے گا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ طالبان حکومت نے اپنے وعدوں ، منجملہ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے احترام اور ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق اپنے وعدوں کی تکمیل میں کوتاہی کی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اس وقت تک طالبان کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرے گا جب تک کہ وہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ نہ پہنائے۔

سرگئی لاوروف نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ طالبان مخالف گروہ بھی پر امن راہ حل تلاش کریں اور اسے تقویت پہنچائيں ۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ طالبان کو چاہئے کہ وہ اقتدار کے ڈھانچے میں دیگر سیاسی دھڑوں کی مشارکت کو بھی یقینی بنائے۔

طالبان کے وعدے اسی وقت عملی جامہ پہنيں گے جب تمام قومی اور سیاسی گروہوں کی شمولیت سے ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل عمل میں آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.