روسی فوج کی پیش قدمی جاری، یوکرینی فوج کی حالت نازک

0 135

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے جنگ یوکرین میں بیشتر علاقوں میں مختلف محاذوں پر روسی فوج کی جاری پیش قدمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی محاذوں پر یوکرینی فوج کی حالت اب بگڑتی جا رہی ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولتنبرگ نے ڈاووس فورم سے اپنے خطاب میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی محاذوں کی صورت حال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے اور روسی فوج خود کو بدستور مضبوط کر رہی ہے اور یوکرین پر دباؤ مستقل بڑھتا جا رہا ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے جنگ یوکرین میں یورپی ملکوں سے کی ایف کی حمایت کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کی حمایت، تمام ملکوں کی سیکورٹی کے تحفظ کا باعث بنے گی۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولتنبرگ نے گذشتہ عیسوی ماہ میں بھی روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے یوکرین کی حکومت کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی ڈاووس اجلاس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ یوکرین کے خلاف روسی جارحیت صرف یوکرین سے متعلق ہے، سخت مغالطے میں ہے۔

دعوی کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے اہداف یوکرین سے بڑھکر ہیں اور گذرتے وقت کے ساتھ دیگر ملکوں پر بھی روسی جارحیت کے مقاصد آشکار ہوتے جائیں گے۔

زیلنسکی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فضائيہ کی توانائی کی تقویت کی صورت میں، کی ایف یوکرین میں روسی فوج کو شکست دینے پر قادر ہو جائے گا، کہا کہ یوکرین کی فضائیہ کی برتری، جنگ میں روس کے مقابلے میں یوکرین کی کامیابی کا باعث بنے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.