شمالی کوریا کا زیر آب جوہری ہتھیار لے جانیوالے ڈرون کا تجربہ

0 143

امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کی فوجی مشقوں کے جواب میں زیر آب جوہری ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرون کا ٹیسٹ کیا ہے جسے ’ہیئل 5-23 ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

شمالی کوریا نے پہلے بھی اس قسم کا ٹیسٹ کیا تھا تاہم تازہ ترین تجربے سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔

شمالی کوریا بارہا یہ باور کراتا رہا ہے کہ وہ خطے میں کسی بھی وقت شروع ہونے والی جنگ کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنی فوجی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا شمالی و جنوبی کوریا کے دوبارہ متحد ہونے کے معاملہ اب ختم ہو چکا ہے اور جنوبی کوریا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھی جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی پہلی آبدوز کی رونمائی کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.