ٹرمپ اقتدار میں آنے کیلئے امریکی جمہوریت کو قربان کرنے پر تلے ہوئے ہیں،جو بائیڈن

0 164

امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کیلئے اپنی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے،اس موقع پر صدر بائیڈن نے اپنے ریپبلکن حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیدی۔

6جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے ٹرمپ کو جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیا،کیپیٹل ہل حملے کی حمایت کرنے پر ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے گئے تھے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ خود کو اقتدار میں لانے کیلئے امریکی جمہوریت کو قربان کرنے پر تلے ہوئے ہیں، سابق امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت کے آخری ایام میں ان کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا تھا جس کی انہوں نے حمایت کی تھی جبکہ اس واقعے کے بعد ٹرمپ کو مواخذے کی تحریک کا بھی سامنا تھا جو کامیاب نہ ہوسکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.