غزہ کی انتہائی ابتر صورتحال پر عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ

0 244

عالمی ادارۂ صحت نے کے ڈائریکٹر جنرل نے غزہ میں فلسطین کی ہلال احمر کے مرکز پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو ضمیر کے خلاف قرار دیا اور غزہ میں طبی مراکز کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔

عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے خان یونس میں ہلال احمر کے مرکز پر جارح اسرائیل کے فوجیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ اس مرکز میں پناہ لینے والے چودہ ہزار سے زیادہ افراد میں سے بیشتر نے اس مرکز کو ترک کردیا ہے۔

باقی بچے ہيں ان کو بھی اپنی سلامتی کے بارے میں شدید تشویش لاحق ہے اور وہ اس پناہ گاہ کو چھوڑ دینا چاہتے ہيں، اسپتالوں، ایمبولنسوں، طبی عملے اور بیماروں کو بین الاقوامی قوانین کی سخت نگرانی میں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

آج کی بمباری ضمیر کے خلاف ہے۔ غزہ کے نظام صحت کی ابتر صورتحال ہے اور طبی اور امدادی عملے کو لوگوں کی جانیں بچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اس سینئر عہدیدار نے ایک بار پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور غزہ کے شہریوں تک پانی، خوراک اور طبی آلات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جانے کا مطالبہ کیا کہ جو بھوک، بیماریوں کے پھیلنے اور ناقابل بیان حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.