یورپ میں ہیٹ ویو سے 238 افراد ہلاک

مختلف ممالک میں جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

0 746

یورپ میں ہیٹ ویو سے ایک ہفتے کے دوران 238 افراد ہلاک ہوگئے، مختلف ممالک کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، 12 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہزاروں فائر فائٹرز پرتگال، اسپین اور فرانس میں جنگل کی آگ سے لڑنے میں مصروف ہیں اور اس میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔

پرتگالی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرمی کے باعث 238 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، فرانس کے جنوب مغربی گیروندے کے علاقے میں آگ نے تباہی مچا دی جہاں سے 12 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

شمالی پرتگال میں آگ بجھانے کے آپریشن ے دوران پانی پھینکنے والا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

فرانسیسی محکمہ موسمیات نے اتوار کو ملک کے جنوب کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور پیر کو گرمی کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

فرانس کے جنوب مغربی علاقے گیروندے کے ساحلی قصبے آرکاچون میں آگ نے 10,000 ہیکٹر (24,700 ایکڑ) سے زیادہ رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، فائر اینڈ ریسکیو سروس کے 1,200 فائر فائٹرز اور پانچ طیارے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.