عالمی میڈیا بھی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی قیادت کیخلاف کارروائیوں میں صیہونی ناکامی کا تمسخر اڑانے لگا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں صیہونی فوج کی غزہ میں کارکردگی پر طنز کرتے ہوئے رپورٹر کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے جوتے اور دیگر سامان اٹھاتے ہوئے بولی صیہونی فوج کے لیے اہم کامیابی، اہلکار یحییٰ سنوار کے جوتے تک پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری بدترین حملوں میں اب تک 21 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 55 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم نے جنگ کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے، اپنے مقاصد اور حماس کے خلاف فتح حاصل کرنے تک جنگ جاری رہے گی۔