صیہونی حکومت کی فوج نے کہا ہے کہ اس کی سار میگولان بٹالین کا بائیس سالہ فوجی بنحاش توبول جنوبی غزہ میں، چوبیس سالہ فوجی نیریا زیسک مرکزی غزہ میں ہلاک ہوا ہے۔
ان دونوں فوجیوں کا تعلق ریزرو فوج سے تھا۔ صیہونی فوج نے اپنے بیان میں ہلاک ہونے والے تیسرے فوجی کے بارے میں کہا ہے کہ بتیس سالہ دویر ڈیوڈ فیما مرکزی غزہ میں ہلاک ہوا ہے۔
وہ ایک سو اٹھانویں بٹالین کا ڈپٹی کمانڈر تھا۔ صیہونی فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس کے تین دیگر فوجی غزہ جنگ میں سخت زخمی ہوئے ہيں۔
غزہ پر صیہونی حکومت کے سرکاری بیان کے مطابق زمینی حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک سو تہتر صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہيں۔
طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد پانچ سو ایک تک پہنچ گئی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوج، ہلاک ہونے والے فوجیوں کی صحیح تعداد چھپاتی ہے۔