’غزہ میں صیہونی بمباری سے اب تک 100 صحافی شہید

0 134

اسرائیل کی غزہ پر مسلسل جارحیت جاری ہے، 2 روز میں 400 سے زائدفلسطینی شہید کردئیے گئے، جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک 100 صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا، فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل کی بیٹی بھی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنی، شہدا کی مجموعی تعداد 21 ہزار سے بھی متجاوز ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق جبالیہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منرالبروش کے گھر پر حملے میں ان کی بیٹی جان کی بازی ہار گئی جبکہ ڈائریکٹر جنرل خود شدید زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں کے باعث 48 گھنٹوں میں 400 سے زائد فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔

غزہ کے مشرق میں الزیتون کے علاقےالبساتین میں اسرائیلی بم باری نے علاقے کو کھنڈر میں تبدیل کردیا، غزہ میں بنیادی ضروریات کی اشیاء کی شدید قلت درپیش ہے، پینے کا پانی تک نایاب ہوچکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.