صیہونی وزارت جنگ کے سامنے صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کا مظاہرہ

0 163

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں غاصب صیہونی وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا، مظاہرین نے صیہونی وزارت جنگ کی نزدیکی چوراہے کو بھی بند کر دیا اور صیہونی کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔

صیہونی فوج نے جمعہ (15 دسمبر) کی رات کو اعلان کیا کہ اس کے فوجیوں نے غزہ کے علاقے شجاعیہ میں تین صیہونی قیدیوں کو غلطی سے ہلاک کر دیا ہے۔

صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں تین صیہونی قیدیوں کی ہلاکت کے بعد اس غاصب حکومت کے قیدیوں کےمشتعل اہل خانہ نے تل ابیب میں صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر اور اس کے فوجی ہیڈ کوارٹر کے داخلی راستے کو بند کردیا۔

یہ مظاہرہ ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب چند روز قبل صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں زبردست مظاہرہ کیا اور قیدیوں کی واپسی اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ فوری طور پر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.