میکسیکو میں کرسمس پارٹی پر حملہ، 12 افرادہلاک

0 224

میکسیکو کی وسطی ریاست گواناجواٹو میں ایک تقریب پر ہونے والے حملے میں 12 افراد مارے گئے۔

خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق ایک مسلح گروپ نے کرسمس سے پہلے منعقد ہونے والی ایک روایتی پارٹی میں شرکت کرنے والوں پر فائرنگ کردی۔

اس حوالے سے میکسیکو کے اٹارنی جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ حملوں میں 12 افراد مارے گئے ہیں، تاہم حکام نے مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

روئٹرز کے مطابق ریاست گواناجواٹو بڑی فیکٹریوں کی وجہ سے میکسیکو میں مشہور ہے لیکن حالیہ برسوں میں وہاں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.