‘غزہ میں امداد نہ پہنچی تو بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت جانیوالے ہر جہاز کو نشانہ بنائینگے’

0 163

یمن کے حوثی گروپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ میں مطلوبہ امداد نہ پہنچی تو بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اگر غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد نہ جانے دی گئی تو وہ صیہونی ریاست کی طرف جانے والے ہر جہاز کو روکیں گے۔

خیال رہےکہ حالیہ عرصے میں حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں صیہونی ملکیت والے بحری جہازوں کو روکا گیا ہے تاہم نئی وارننگ میں صیہونی حکومت جانے والے ہر جہاز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ جہاز کس ملک یا قوم کا ہے، صیہونی حکومت جانے والا ہر جہاز ہمارا ہدف ہوگا۔

خیال رہےکہ غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی بمباری سے مزید 133 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 18ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، زخمی 48 ہزار سے زائد ہوچکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.