سعودی عرب کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق
سعودی میڈیا کے مطابق مملکت کی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں طیارہ حادثےکی تصدیق کی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق جمعرات 7 دسمبر کی دوپہر مشرقی علاقے کے شاہ عبدالعزیز ظہران ائیربیس سے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ایف 15 ایس ای طیارے کو حادثہ پیش آیا۔
ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے،حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔