ایران اور یورپی یونین و امریکہ کے آئندہ مذاکرات ویانا میں منعقد نہیں ہونگے، جوزپ بورل

تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران و امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات ہونگے اور نہ ہی آئندہ مذاکرات کا مقام ویانا قرار پائیگا

0 674

ایران کے اپنے دورے پر گذشتہ روز دوپہر تہران پہنچے والے یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ جوزپ بورل نے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ گفتگو کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی اور ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے امریکہ و ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر جوزپ بورل کا کہنا تھا کہ ایران و امریکہ براہ راست بات چیت نہ کریں گے بلکہ میں اور میری ٹیم، رابطہ کار کی حیثیت سے اس گفتگو میں سہولت فراہم کرے گی۔ یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ نے کہا کہ (ویانا میں جاری) مذاکرات معطل ہو چکے تھے اور ان کی بحالی کا بھی کوئی امکان نہ تھا تاہم آج کی گفتگو کے سبب آئندہ کچھ ایام میں ایران و امریکہ کے درمیان گفتگو کا از سر نو آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی خبر ہے اور ہمیں امید رکھنی چاہیئے کہ اس کے ذریعے ایرانی جوہری معاہدے کو دوبارہ اپنی ڈگر پر پلٹایا جا سکے گا۔ جوزپ بورل نے اپنی گفتگو کے آخری حصے میں واضح کیا کہ ایران اور یورپ و امریکہ کے درمیان آئندہ کے مذاکرات ویانا میں منعقد نہ ہوں گے کیونکہ اب انجام پانے والی گفتگو 1+4+امریکہ کی طرز پر آگے نہیں بڑھے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.