یو این سیکرٹری جنرل کا سلامتی کونسل کو خط، غزہ میں جنگ بندی کیلئے آرٹیکل 99 کا سہارا لے لیا

0 165

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی صورتحال اس طرف بڑھ رہی ہے جہاں سے کوئی واپسی نہیں۔

7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں انسانیت سوز اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 ہزار سے زائد بچوں سمیت فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے زائد جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 43 ہزار 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔

موجودہ صورتحال پر قابو نہ پایا تو خطے اور عالمی امن پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرار داد تیار کر لی جس میں انتونیو گوتریس کے خط پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خارجہ امور پر یورپی نمائندے JOSEP BORRELL نے بھی رکن ممالک سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مطالبے کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے حالات پر قابو پانے کیلئے سلامتی کونسل کو اقدام کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.