امریکا نے جاپان حادثے کے بعد آسپری طیاروں کی پوری فلیٹ گراؤنڈ کر دی

0 166

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے جاپان کے ساحلے علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والے امریکی طیارے میں فنی خرابی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہیلی کاپٹروں کی پوری فلیٹ کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی ائیر فورس اور نیوی کے حکام کا کہنا تھا کہ جاپان میں پیش آنے والے حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں تاہم آسپری ہیلی کاپٹروں کی فلیٹ کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جاپانی ساحلی علاقے میں امریکی آسپری ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد جاپان نے بھی اپنے 14 طیاروں کو گراؤنڈ کردیا تھا۔

خیال رہے کہ جاپان کے یاکوشیما جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی طیارے پر 7 افراد سوار تھے جن میں سے صرف ایک کی لاش مل سکی تھی۔

جاپانی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کا کہنا تھا کہ امریکی ہائبرڈ طیارہ یاکوشیما ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران اس کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔

جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق طیارہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 40 منٹ پر ریڈار سے غائب ہوا، کوسٹ گارڈ کو 5 منٹ بعد ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں کہا گیا کہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.