
ایرانی عدالت کا امریکا کو جوہری سائنسدانوں کے قتل کے مقدمے میں جرمانہ
تہران: ایران کی ایک عدالت نے امریکی اداروں کومقتول ایرانی سائنسدانوں کے خاندانوں کو 4ارب30کروڑ امریکی ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے یہ فیصلہ مقتول سائنسدانوں کے اہل خانہ کی جانب سے امریکی حکومت، اداروں اور حکام کی جانب سے ایرانی جوہری سائنسدانوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کے لیے مشتبہ حمایت پر دائر کیے گئے مقدمات میں قانونی جوابی اقدامات کے تحت سنایا ہے۔
ہر جانے کی نصف رقم مالی نقصان اور اخلاقی معاوضہ جبکہ باقی تعزیری سزا کے طور پر ہوگی۔امریکی حکومت، اس کا محکمہ دفاع، قومی سلامتی کی ایجنسی، امریکی محکمہ خارجہ، سابق صدور براک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت کل 37 امریکی افراد اور اداروں کو مقدمے میں بطورملزم سزاسنائی گئی ہے۔