نیویارک: سسرال کے 4 افراد کو قتل کرنے والا چاقو بردار شخص پولیس فائرنگ میں ہلاک

0 145

امریکی شہر نیویارک کے علاقے کوئینز میں اپنے سسرالیوں کے گھر پر حملہ کرکے دو بچوں سمیت چار افراد کو قتل کرنے والا چاقو بردار شخص پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔

نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچی نے ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے اطلاع دی کہ ان کا کزن ان کے خاندان پر حملہ کرکے انہیں قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی قریب موجود پولیس افسران فوری طور پر موقعے پر پہنچے تو حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے دو پولیس اہلکاروں کو بھی زخمی کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ 38 سالہ حملہ آور اپنے سسرالیوں کے گھر پر حملے میں دو بچوں سمیت 4 افراد کو چاقو کے وار کرکے قتل کرچکا تھاجبکہ حملے میں زخمی 61 سالہ ایک خاتون نازک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور اس سے قبل گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار ہو چکا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.