شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران فوجیوں کے بھاگنے پر 2 صیہونی افسر برطرف

0 191

صیہونی فوج کی جانب سے ایسے 2 افسران کو برطرف کر دیا گیا ہے جن کے زیرکمان فوجی شمالی غزہ میں حماس کی کارروائی کے دوران بھاگ گئے تھے۔

ایک صیہونی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان فوجیوں کو حماس کے مجاہدین کی کارروائی کے دوران مدد نہیں ملی تھی جس کے بعد وہ علاقے سے بھاگ گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بھاگنے والے 50 فیصد فوجی اب تک یونٹ میں واپس نہیں آئے۔

برطرف کیے جانے والے صیہونی فوجی افسران نے اعتراف کیا کہ فوجیوں کو اس وقت مشن پر بھیجا گیا جب وہ پہلے ہی آرام کیے بغیر غزہ میں کارروائی کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس ماحول کے باعث فوجیوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

صیہونی اخبار نے فوج کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فوجیوں میں اعتماد کا بحران بڑھ رہا ہے جس کے سدباب کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ صیہونی جارحیت کے نتیجے میں عارضی جنگ بندی سے قبل 14 ہزار 854 فلسطینی شہید ہوگئے تھے جن میں 4 ہزار سے زائد خواتین اور 6150 بچے بھی شامل ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.