مقبوضہ مغربی کنارہ: صیہونی حکومت نے7 اکتوبرکے بعد سے 3 ہزار سے زائد فلسطینی گرفتارکرلیے

0 231

حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی معاہدےکا آج آخری روز ہے جب کہ دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فورسز نے7 اکتوبر سے اب تک 215 فلسطینیوں کو شہیدکیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فورسز کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 55 بچے شامل ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں کے حالیہ حملوں میں ایک بچے سمیت 8 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، صیہونی فورسز نےگزشتہ رات 60 سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں7 اکتوبر سے اب تک 3 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

خیال رہےکہ غزہ میں چار روز کی جنگ بندی میں اب تک مجموعی طور پر 175 افراد کو رہا کیا جاچکا ہے۔

ادھر صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو بتا دیا ہے کہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد صیہونی پوری طاقت کے ساتھ غزہ پر حملے شروع کرے گا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری صیہونی بمباری میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسطینی شہید اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.