جرمنی میں حماس اور فلسطین کے حامیوں کے گھروں پر چھاپے

0 219

جرمنی میں پولیس کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور دوسری فلسطینی تنظیم کے ارکان اور حامیوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پولیس کی جانب سے 13 مختلف مقامات پر تلاشی لی گئی، اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور مختلف تحریریں قبضے میں لے لیں تاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

جرمن وزیر داخلہ کہتی ہیں بنیاد پرست اسلام پسندوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، حماس سمیت دیگر تنظیموں پر پابندی سے واضح کر دیا کہ جرمنی صیہونی حکومت کے خلاف کسی بھی کارروائی کی حمایت برداشت نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے صیہونی فورسز کی غزہ میں جاری بمباری میں اب تک 15 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، صیہونی فورسز کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں 70 فیصد سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان غزہ میں آج سے 4 روزہ جنگ بندی کا آغاز ہو رہا ہے جس کے تحت دونوں جانب سے قیدی بنائے گئے افراد کو رہا کیا جائے گا اور غزہ میں امدادی سامان آنے کی اجازت دی جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.