28 فیصد امریکیوں نے پاکستان کو پکا دوست قرار دیدیا، سروے
28 فیصد امریکیوں نے پاکستان کے لیے مثبت جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکا کا پکا دوست قرار دے دیا،اس کے برعکس 56 فیصد امریکی شہری بھارت کی محبت میں مبتلا ہوئے اور اسے دوست قراردیا۔
گیلپ پاکستان نے امریکیوں کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا،سروے میں بھارت کو دوست سمجھنے والوں میں 63 فیصد سفید فام امریکیوں کی اکثریت نظر آئی جبکہ پاکستان کو اس گروپ میں صرف 26 فیصد کی حمایت ملی ۔
امریکا کے دشمن کے سوال پر 39 فیصد امریکیوں نے پاکستان کو اپنا مخالف کہا جبکہ بھارت کو 11 فیصد امریکیوں نے اپنا دشمن ٹھہرایا۔