الیکشن کمیشن کے مطابق کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘پنوتی، منحوس اور ‘جیب کترا جیسے الفاظ کا استعمال کرنا سیاسی پارٹی کے ایک بہت ہی سینیئر لیڈر کے لیے غیر مناسب ہے۔
آسٹریلیا سے فائنل ہارنے پر جہاں بھارتی شائقین مایوس ہیں وہیں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم کی گراؤنڈ میں موجودگی پر نریندر مودی کو پنوتی قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے نریندر مودی پر طنز کیا اور کہا کہ ‘ اچھے بھلے ہمارے لڑکے وہاں پر ورلڈ کپ جیت جاتے لیکن ‘پنوتی نے ہروا دیا۔