کینیڈا میں رات گئے یہودیوں کے 2 اسکولوں پر فائرنگ
کینیڈا کے شہر مونٹریل میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا، انتظامیہ کو واقعے کا علم صبح کے وقت ہوا جب انہوں نے اسکول کے دروازے پر گولیوں کے نشان دیکھے۔
رواں ہفتے ہی شہر میں قائم ایک عبادت گاہ کو بھی آگ لگانے کا واقعہ رونما ہوچکا ہے، اس کے علاوہ کنکورڈیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے حامی طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں۔
اس واقعے پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ مجھے علم ہیں کہ اس وقت جذبات ابھرے ہوئے ہیں اور لوگ خوفزدہ ہیں لیکن ایک دوسرے پر حملے کرنے والے ہم کینیڈین میں سے نہیں ہیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے نتیجے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔