جرمنی: ہیمبرگ میں مسلح شخص کے داخلے کے بعد ائیر پورٹ بند کردیا گیا، پروازیں منسوخ
جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں مسلح شخص کے رکاوٹیں توڑ کر ائیرپورٹ میں داخل ہونے کے بعد پروازیں منسوخ کرکے ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کی شام ایک مسلح شخص تیز رفتار گاڑی کے ساتھ رکاوٹیں توڑتے ہوئے ائیرپورٹ میں داخل ہوا تو عملے کو مجبوراً ائیرپورٹ بند کرنا پڑگیا۔
خبر رساں ادارے نے پولیس ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلح شخص کی گاڑی میں ایک بچہ بھی موجود تھا جبکہ اس نے دو بار ہوائی فائرنگ کی اور اپنی گاڑی سے دو جلتی ہوئی بوتلیں پھینکیں۔