مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے کچھ دن قبل کے دورہ ایران کی خبر سامنے آئی ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے دورہ تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
حماس کے عہدیدار اسامہ حمدان نے اسماعیل ہنیہ کے دورہ ایران کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔
خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ نے 2019 سے قطر اور ترکیہ میں رہائش رکھی ہوئی ہے، اسرائیلی فوج نے آج غزہ میں ان کے گھرپر ڈرون حملہ بھی کیا تھا۔