غزہ میں اسرائیلی درندگی، دنیا کی خاموشی باعث تشویش ہے، ثانیہ مرزا

0 130

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور ہم ابھی تک خاموش ہیں۔

غزہ کی موجودہ صورتِ حال پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر اکتوبر کے آغاز سے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں فلسطینی بچوں کی شہادتوں پر دنیا کی خاموشی کو اجاگر کرتی ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ شہدا میں 3600 بچے بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک 825 فلسطینی خاندانوں کا اجتماعی قتلِ عام کیا ہے، 53 فلسطینی خاندانوں کو گزشتہ شب کی گئی وحشیانہ بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.