اسلحہ رکھنے کے قانون میں تبدیلی کی جائے‘ امریکی صدر کا مطالبہ

0 142

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں اسلحہ رکھنے کے قوانین کو سخت کرنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب چند روز قبل ہی ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ کرتے ہوئے 19 طلبہ اور دو اساتذہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ 18سالہ حملہ آور بھی پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا تھا۔ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کا حق آئین فراہم کرتا ہے اور اسلحہ لابی اس قانون کے حق میں ہے۔ ادھر کانگریس میں ریپبلکن ارکان صدر بائیڈن کی کوششوں بھی بڑی رکاوٹ ہیں۔ ماضی میں بھی کئی رہنماؤں نے اس قانون میں تبدیلی کی کوشش کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.