اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں 16سالہ فلسطینی شہید ، 9زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران جھڑپوں میں 16 سالہ فلسطینی شہید ہو گیا۔

0 187

مقبوضہ بیت المقدس مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران جھڑپوں میں 16 سالہ فلسطینی شہید ہو گیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیث یامین کو سر میں گولی ماری گئی ،جس کے بعد وہ اسپتال میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ جھڑپوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی فوج کے حصار میں یہودی آبادکاروں کا ایک گروہ نابلس کے مضافات میں مزار یوسف پر نام نہاد رسومات کی ادائیگی کے لیے آیا۔ ادھر الخلیل شہر میں شلالہ کے مقام پر شرپسند یہود نے مقامی افراد پر انسانیت سوز تشددکیا،جس کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلال احمر ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ یہودی بلوائیوں کے حملوں میں زخمی ہونے والے 9فلسطینیوں کو رفیدیا اسپتال منتقل کیا۔دوسری جانب اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے رکن پارلیمان کو گولی مارنے، فوجیوں کے اغوا اور بیت المقدس میں بم دھماکے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس سلسلے میں 5فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.