ایرانی صدر کا پاسدارانِ انقلاب کے کرنل کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان
قتل میں بیرونی طاقتیں ملوث تھیں
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پاسدارانِ انقلاب کے کرنل سید خدائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر نے کہا ہے کہ کرنل خدائی کے قتل میں عالمی عناصر کے ملوث ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔
واضح رہے کہ تہران میں پاسدارانِ انقلاب کے کرنل سید خدائی کو 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
اس حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ قابل مذمت دہشت گرد کارروائی میں عالمی عناصر ملوث ہیں، قتل میں ملوث ذمہ داروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
پاسداران انقلاب نے مزید کہا تھا کہ قتل میں ملوث ذمہ داروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔