اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

0 68

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ غزہ میں اسپتال پر اسرائیل کے بزدلانہ اور مجرمانہ حملےکی دوٹوک انداز سے سخت مذمت کرتے ہیں، اسپتال پرحملے میں زیادہ تربیمار اور زخمی افراد مارے گئے۔

منیر اکرم نے جنگ بندی اور فلسطینیوں کی امداد پرزور دیتے ہوئے کہا کہ بربریت کاتازہ واقعہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی بربریت کا کھلا ثبوت ہے، عالمی ادارےاسرائیل کی انسانیت سوز پیش قدمی روکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.