اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے روزانہ جنگی قوانین اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات مل رہی ہیں، فلسطینیوں کوغزہ سے نکلنے کا اسرائیلی حکم غیر قانونی سمجھا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے روکا جائے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے ارد گرد اپنی تمام آبادیوں کو خالی کرواتے ہوئے اس کا الزام فلسطینیوں پرلگا دیا۔
اسرائیل کا کہنا تھا کہا حماس کے حملوں کے بعد سے 5 لاکھ اسرائیلی نقل مکانی کر چکے ہیں۔
دوسری جانب مصر میں امدادی قافلے رفح کے بارڈر پر پہنچ گئے، امدادی سامان فلسطینی متاثرین تک پہنچانے کیلئے امدادی رضاکار کراسنگ کھلنے کے منتظر ہیں۔