امریکی کانگریس، پاکستانی امداد پر پابندی کی کوشش ناکام

0 48

کانگریس ممبران شیلا جیکشن لی اور باربرالی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیئے،ریاست ٹینیسی کے ری پبلکن اینڈی اوگلز نے پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تھی۔

ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے 298اراکین نے اقدام کے خلاف جبکہ 132اراکین نے حمایت میں ووٹ دیا، کانگریس ممبران شیلا جیکسن اور باربرا لی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیئے۔

باربرا لی نے کہا کہ خطے میں استحکام، انتہا پسندی سے نمٹنے اور امن و سلامتی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی امداد ضروری ہے، مالی سال 2024میں پاکستان کیلئے 135ملین ڈالر مختص کئے گئے تھے جو معاشی معاونت، انسداد منشیات، فوجی تعلیم و تربیت، انسداد دہشت گردی اور صحت کے پروگرام پر خرچ کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.