بھارت، جشن میلاد النبی پرگلی سجانے پرہندوانتہاپسندوں کا مسلمانوں پر تشدد
ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی ایک کالونی میں مسلمان خواتین نے 12 ربیع الاول کی خوشی میں گلی سجائی، عینی شاہدین کے مطابق ہندو انتہاپسندوں کا گروپ گلی کی سجاوٹ دیکھ کر بے قابو ہوگیا۔
سجاوٹ کو نوچ کر پھینکنے کی کوشش کی۔ خواتین نے ہندو انتہا پسند غنڈوں کو روکنے کی کوشش تو انہوں نے گلی سجانے والی خواتین پر دھاوا بول دیا اور دن دہاڑے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
علاقے کی پولیس نے حسب معمول ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ کسی کو گرفتار کیا۔ خواتین پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور اس میں ہندو انتہاپسندوں کے چہرے واضح طور پر نظر آنے کے باوجود پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔