عنقریب بھارتی پارلیمنٹ میں مسلمان اراکین کاقتل ہو گا، مسلم رکن اسمبلی

0 60

آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین پارٹی کے سربراہ اور لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی نے مودی سرکار کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ بے جے پی مسلمانوں سے نفرت نسل در نسل چلتی آ رہی ہے۔

وہ وقت دور نہیں جب پارلیمنٹ میں مسلم اراکین پارلیمنٹ کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا جائے گا، کوئی مسلمان مودی کی حکومت کا حصہ نہیں ہے،مودی سرکار مسلمانوں اور خواتین کے خلاف ہے۔

پارلیمنٹ میں بی جے پی کے رہنما نے کھلے عام مسلمان رہنما کو دہشتگرد اور ملا کہا دھمکیاں اور گالیاں دیں،اسد الدین اویسی حیدرآباد دکن سے 4 بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں۔

اسد الدین اویسی کے گھر پر 2014 سے اب تک 4 مرتبہ حملہ ہوچکا ہے۔ رواں سال فروری میں ہندو انتہا پسندوں نے نئی دہلی کے ہائی سیکورٹی زون میں واقع اسد الدین اویسی کے گھر پر حملہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.