پولینڈ کایوکرین کو مزید اسلحےکی فراہمی روکنے کا فیصلہ

0 48

روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کے اہم اتحادی ملک پولینڈ کا تازہ فیصلہ جنگ میں یورپی اہداف کو متاثر کرسکتا ہے جبکہ فیصلے کے بعد یورپ کے پولینڈ کے ساتھ تزویرواتی تعلقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

پولینڈ کی جانب سے اچانک کیے گئے فیصلے کے امکانات یوکرینی اناج کی برآمد گی پر یورپی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے عارضی پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والی تلخیوں کے بعد واضح چکے تھے۔

پولینڈ کی حکومت کی جانب سے عام انتخابات سے قبل کیے گئے اس اقدام کے امکانات گزشتہ چند ہفتوں کے دوران یوکرین کے خلاف اپنائے گئے سخت مؤقف سے بھی عیاں ہوتے ہیں۔

پولینڈ کے اس فیصلے سے یوکرین کی روسی افواج کو پیچھے دکھیلنے کیلئے جاری کوششوں پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جو کہ روس پر یوکرینی حملوں کی رفتار میں کمی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.