ورلڈ حلال فوڈ فیسٹیول لندن میں 23 ستمبر سے شروع ہوگا

0 66

ورلڈ حلال فوڈ فیسٹیول 23 اور 24 ستمبر کو برطانیہ میں 8 سال بعد کوئین الزبتھ اولمپک پارک کے اسٹیڈیم میں ہوگا،فیسٹیول میں گیمز اور جھولے بھی ہوں گے۔

اس فیسٹیول میں حلال کھانوں اور پکوانوں کے اسٹال لگائے جائیں گے اور کھانے پکانے کا مقابلہ بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ مختلف اسلامی ممالک کی ثقافتوں پر مبنی پروگرام بھی رکھے گئے ہیں۔

خواتین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک حصہ شاپنگ کے لیے بھی رکھا گیا جہاں ملبوسات، میک اپ اور دیگر اشیا کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.