مودی سرکار سپریم کورٹ کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا ٹائم فریم دینے سےگریزاں
سپریم کورٹ میں بھارتی سرکاری وکیل تشار مہتا نے مقبوضہ کشمیر بارےکہا کہ حکومت مقبوضہ وادی میں ریاستی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے۔
بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرکی ریاستی حیثیت کی بحالی کا روڈ میپ کل پیش کرےگی،بھارتی چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر رہا ہے۔
سرکاری وکیل کو جواب دیتے ہوئے درخواست گزاروں کے وکیل کپل سبل نے کہا کہ حکومت جمہوریت کا مذاق نہ اڑائے، کشمیر میں دفعہ 144 نافذ کر کے 5 ہزار لوگوں کو نظربند کردیا جائے اور انٹرنیٹ بند کر دیا جائے تو حالات کیسے بہتر ہو سکتے ہیں۔