بحر اوقیانوس میں سمندری طوفان فرینکلن کی شدت میں اضافہ
امریکا کے نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق یہ سیزن کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ہے،سمندری طوفان برمودا جزائر کے جنوب مغرب میں 490 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔
طوفان 145 میل فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے،سمندری طوفان ہیرلڈ امریکی ریاست ٹیکساس کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرا گیا۔
سمندری طوفان کا رواں ہفتے امریکا کے مشرقی ساحلوں کے پاس سے گزرنے کا امکان ہے، منگل کی دوپہر سے طوفان کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
سمندری طوفان کے باعث جمہوریہ ڈومینکن میں کم از کم ایک فرد ہلاک جبکہ ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ سمندری طوفان Idalia کی شدت بڑھنے کا امکان ہے ۔