انسانی حقوق تنظیموں کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جی20 ممالک کو خط

0 158

دنیا بھر سے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی حکومت کے سامنے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل میں متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں نے خط میں بتایا کہ بھارت کے کشمیریوں کی غیر قانونی طور پر خصوصی حیثیت کو منسوخ کیے چار سال مکمل ہو چکے ہیں۔

آج تک کشمیر میں آزادی رائے، صحافت اور پرامن اسمبلی پر پابندی قائم ہے۔ جی20 ممالک کی ستمبر 2023 میں بھارت میں عالمی سمٹ منعقد ہوگی۔

بھارت نے کشمیر میں قانون کی خلاف ورزیاں اور کشمیریوں پر ظلم کرنے والے فوجی اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ بےبنیاد مقدمات میں پھنسا کر بےشمار صحافیوں اور انسانی حقوق کے رضاکاران کو جیل میں بند کیا ہوا ہے۔

نومبر 2021 میں انڈیا کی نیشنل انویسٹگیشن ایجنسی نے غیرقانونی طور پر نمایاں انسانی حقوق رضاکار خرم پرویز کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کر لیا تھا اور اس کے علاوہ این آئی اے ہر اس صحافی اور رضاکار کو گرفتار کر رہی ہے جو بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.