اسرائیل غزہ میں ظلم کر رہا ہے: سعودی عرب کا عالمی عدالت انصاف میں مؤقف

0 3

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ظلم کر رہا ہے۔

سعودی عرب نے عالمی عدالت انصاف میں مؤقف اختیار کیا کہ غزہ میں اسرائیلی جرائم کی مذمت کر تے ہیں، سعودی عرب کے نمائندے محمد سعود الناصر نے ہیگ میں عالمی عدالت کی اسرائیل کے خلاف کارروائی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل عالمی عدالت کے احکامات کو نظر انداز کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں حملوں کا کوئی جواز نہیں، اسرائیل نے غزہ کو ملبے کے ڈھیر میں بدل دیا ہے، غزہ میں جنگ عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی غزہ میں امداد کی بندش کے خلاف سماعت کے دوران فلسطینی سفیر نے بھی کہا تھا کہ اسرائیل غزہ کی امداد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.