سوئیڈن کے شہر اُپسالا میں ایک دکان میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کے شہر اُپسالا میں حجام کی دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں دکان میں موجود 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ ‘والپورگیس موسم بہار’ کے تہوار کے موقع پر پیش آیا، جس میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔
پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں کی جانب سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور انہوں نے پولیس کو رپورٹ کیا جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال فروری میں بھی شہر اوریبرو میں تعلیمی مرکز میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔