’اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں‘: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

0 5

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ”دی اٹلانٹک“ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی دوسری مدت صدارت پہلی کے مقابلے میں بہت مختلف ہے اور اب وہ نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پہلی بار مجھے دو کام کرنے تھے، ملک چلانا اور اپنی بقا کی جنگ لڑنا کیونکہ میرے اردگرد کرپٹ لوگ موجود تھے، اب دوسری بار میں ملک اور دنیا دونوں چلا رہا ہوں، جو کام میں کر رہا ہوں وہ نہایت سنجیدہ ہے، اس کے باوجود میں اسے کرتے ہوئے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔‘

انٹرویو سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر ایک پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ وہ محض یہ جاننے کے لیے اٹلانٹک کو انٹرویو دے رہے ہیں کہ آیا یہ میگزین سچ بولنے کی صلاحیت رکھتا بھی ہے یا نہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دوسری مدت میں خود کو زیادہ طاقتور محسوس کر رہے ہیں، ان کی انتظامیہ اب وفادار افراد پر مشتمل ہے اور عدالتی نظام کے ساتھ ان کا رویہ بھی پہلے سے زیادہ جارحانہ ہو گیا ہے جو بعض اوقات ان کے ایجنڈے کے راستے میں رکاوٹ بنتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.