بھارتی وزیر کرن رجیجو نے بھی پہلگام واقعہ میں غلطی کا اعتراف کر لیا

0 4

پہلگام واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی، بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے پہلگام واقعے میں غلطی کا اعتراف کر لیا۔

وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے بتایا گیا واقعہ کیسے ہوا اور غلطی کہاں ہوئی، بھارتی وزیر کرن رجیجو نے اپنے ویڈیو بیان سے غلطی والا حصہ ہی غائب کردیا اور بیان کو ایڈٹ کرکے جاری کیا، پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا بھارت الزام ثابت نہیں کر سکا۔

واضح رہے کہ بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں، بھارتی سابق رکن پارلیمنٹ سمرن جیت سنگھ مان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کیخلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی شواہد نہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.