پہلگام مقبوضہ کشمیر میں 27 سیاحوں کی ہلاکت پر راہول گاندھی نے مودی حکومت سے پہلگام میں سکیورٹی کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کردیا۔
راہول گاندھی نے مودی سرکار پر برستے ہوئے کہا کہ نریندرا مودی کشمیر میں امن کی بحالی کے بلند و بانگ دعوؤں کے بجائے کام کریں۔
واضح رہے کہ پہلگام میں حملہ کرکے 27 سیاحوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا جس کے بعد بھارتی سکیورٹی اداروں پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔